بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس میں مبتلا

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ 2 اپریل کو میرا کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا لیکن اب میں تندرستی کی جانب گامزن ہوں۔

عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا آپ لوگوں کو یاد دہانی کروانا چاہتی ہوں کہ اگر لوگوں نے ماسک کے ذریعے اپنی ناک نہیں ڈھانپی ہوئی تو ان کی توجہ اس جانب دلوائیں۔

بختاور بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خود بھی کورونا ویکسین لگوائیں اور جو لوگ خود سے ویکسین نہیں لگوا سکتے ان کی مدد بھی کریں۔ اللہ ہم سب کو محفوظ رکھیں۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں