اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکشین جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 4 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کی جانب سے اضافی وصولی اپریل کے بلوں میں کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
دو ماہ قبل بھی وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔
اس سے قبل گیارہ فروری کو سہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کےلیے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس سے عوام کی جیب پر چوراسی ارب روپے اضافی بوجھ پڑا تھا۔