جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں حسن علی نے اننگز کے 48 ویں اوور میں چار چھکے لگا دیئے۔
سنچورین کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں حسن علی نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 10 گیندوں پر 31 رنز بنا لیے ہیں۔
فخر زمان کی وکٹ گرنے کے بعد قومی ٹیم کا مڈل بری طرح فلاپ ہو گیا ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ گرین شرٹس 300 تک بھی نہیں پہنچے گے۔
تاہم حسن علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے قومی ٹیم کا ٹوٹل 320 رنز تک پہنچا دیا۔