لاہور: پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے اور نازیبا ویڈیو ز بنانے والے ملزم کو دھر لیا۔
ساندہ پولیس کے مطابق ملزم بچوں کو پستول چلانے کا گُر سکھانے کا بہانہ بنا کر ساتھ لے جاتاتھا، ملزم کی بچوں کے ساتھ پستول چلانے اور ان کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حمزہ کو علاقے کے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جب کہ پولیس نے راج گڑھ کےایک شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نےالزام عائد کیا کہ ملزم حمزہ 10سے زائد بچوں سے زیادتی کر چکا ہے جب کہ ملزم اس کے بھائی اسد کے ساتھ بھی زیادتی کرچکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حمزہ اسد کو دوبارہ زبردستی اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھاجس پر لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔