پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر برطانیہ کے تقریباً 50 ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کو خط لکھ دیا۔
برطانیہ کے 50 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ وہ اعداد وشمار پیش کیے جائیں جن کی بنیاد پر پاکستان اور بنگلادیش کو 9 اپریل سے ریڈ لسٹ میں ڈاالا گیا۔
برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط پرارکان کے دستخط ہیں جب کہ خط میں پاکستان اور بنگلا دیش کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر تحفظات کااظہار کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ حکومتی اقدام سے برطانیہ کے کئی شہریوں پر بہت زیادہ اثرات ہوں گے۔