لاہور: کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پنجاب پولیس نےنئی پالیسی جاری کردی۔
پنجاب پولیس کی نئی پالیسی کے مطابق پولیس دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کام کرےگا اور باقی 50 فیصد اسٹاف گھروں میں رہ کر سرکاری امور انجام دے گا۔
پنجاب پولیس کے لیے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ دفاتر میں کام کرنے والا عملہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرےگا، ماسک کا استعمال لازمی ہو گا جب کہ دستانے پہننا بھی ضروری ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ایس او پیز احکامات پر عملدرآمد کا نفاذ 12 اپریل تک رہےگا۔