‘پنجاب کے ویکسی نیشن سینٹرز جمعہ کو بند اور اتوار کو کھلے رہیں گے‘

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکاکہنا ہے کہ صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز بروز جمعہ بند اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ صوبے بھرمیں عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے مطلع کیا جارہا ہے کہ این سی او سی کے احکامات کے مطابق پنجاب کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز آج بروز جمعہ بند رہیں گے اور اتوارکے دن کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مزیدرہنمائی کے لیے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں