ڈسکہ الیکشن، فائرنگ کے واقعے پر ن لیگ کی مقدمےکے اندراج کیلیے درخواست

ڈسکہ این اے 75 کے علاقہ کسووال میں فائرنگ کے واقعے پر مسلم لیگ ن نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں اقبال رانا، اعظم ، فضل تتلہ، اور وسیم تتلہ نامزد ہیں جب کہ 10 نامعلوم افراد کا نام بھی شامل ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ملزمان نے ہماری گاڑیاں روکیں اور فائرنگ کی، ملزمان نے سابق ایم پی اے کنول بی بی کو گاڑی سے اتار کر تھپڑ مارے، اور ہمارے ایک ساتھی احمد بٹ کو اغواء کرلیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ خدشہ ہے کہ ملزمان مغوی کو جان سے مار دیں گے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 75 کےضمنی انتخاب میں ری پولنگ 10 اپریل کو ہوگی۔

آج حلقے میں فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے جس پر مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین نے الزام لگایا ہےکہ ہوائی فائرنگ پی ٹی آئی کے کارکنان نےکی ہے۔

ہوائی فائرنگ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں