رمضان سے پہلے ہی ملک میں مہنگائی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا ، چینی اور کم قیمت گھی بھی نایاب ہوگیا ہے۔
کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا ، چینی اور کم قیمت گھی نایاب ہونے سے شہری پریشان ہیں۔
لاہور میں مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے، مرغی کا گوشت چار سو روپے کلو ہوگیا ہے جب کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
آٹا ، چینی ، پھل ، سبزی سمیت تمام اشیاء ضرورت قوت خرید سے باہر ہیں، شہری کہتے ہیں خریداری کرتے ہوئے دس بار سوچنا پڑتا ہےکہ کیا خریدیں کیا چھوڑ دیں جب کہ دکانداروں کا کہنا ہےکہ مہنگائی کی وجہ سپلائی میں کمی ہے۔