پنجاب: 9 افسران کے تبادلے، کمشنر راولپنڈی کو او ایس ڈی بنادیا گیا

لاہور: پنجاب حکومت نے9 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے جب کہ گریڈ 21 کے کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ احمد محمود کو او ایس ڈی بنا دیا۔

صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سید گلزار حسین شاہ کو تبدیل کرکے کمشنر راولپنڈی، چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی نبیل جاوید کو سیکرٹری اوقاف اینڈ مذہبی امور اور ایڈیشنل ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ سید محمد مسعود نعمان کو ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران احمد قریشی کو او ایس ڈی بناکر ایس اینڈ جی اےڈی میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ سیکرٹری انرجی محمد عامر جان سے سیکرٹری اوقاف اینڈ مذہبی امور کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سلمان اعجاز کو چیئرمین پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ، نوید حیدر شیرازی کو ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، محمد حسن اقبال کو 3 ماہ کے لیے سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں