بیجنگ: چین نے اونٹوں کے لیے دنیا کا پہلا ٹریفک سگنل نصب کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے ڈنہوانگ شہر میں منگشا پہاڑ اور کریسنٹ اسپرنگ کے مقامات پر اونٹوں کو آپس میں ٹکرانے سے بچانے کے لیے ٹریفک لائٹس نصب کیں۔
مذکورہ علاقہ تفریح کے لیے مشہور ہے اور سیاح یہاں اونٹوں پر بہت شوق سے سواری کرتے ہیں۔ ٹریفک سگنل کی تنصیب کا مقصد یہی بتایا گیا ہے کہ تاکہ اونٹوں کے ٹکراؤ سے بچا جا سکے۔
یہ سگنل بھی دوسرے عام ٹریفک سگنلز کی طرح جب سبز ہوں گے تو اونٹ سڑک پار کریں گے اور سرخ ہوں گے تو اونٹ رُک جائیں گے۔
واضح رہے کہ منگشا پہاڑ کو ’گاتے ریت کے ٹیلے‘ بھی کہا جاتا ہے کیوںکہ جب یہاں تیز ہوا چلتی ہے تو ریت کے ٹیلوں سے گانے یا ڈرم بجانے جیسی آوازیں آتی ہیں۔