جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا

مانسہرہ پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے ریاست مخالف بیانات کی وجہ سے صوبائی حکومت کو مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

2 ماہ کی طویل روپوشی کے بعد مفتی کفایت کو پولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ رات ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

پولیس نے مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ مانسہرہ پولیس کے ترجمان نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

مانسہرہ پولیس نے مفتی کفایت اللہ کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں