رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں 116 فیصد اضافہ

رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں 116 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر 63 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی جس کی قیمت پاکستان روپوں میں 97 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینچ کوائن بیس وال اسٹریٹ کے نیس ڈیک انڈیکس میں اس کے حصص لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں ایک سو 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک سوئس ماہر کے مطابق نیس ڈیک میں کوائن بیس کے لیے ایک اچھا آغاز روایتی مالیاتی ایونیو اور متبادل کرپٹو راستے کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

سوئس ماہر نے مزید کہا کہ اسی طرح نیس ڈیک میں ایک کامیاب اضافہ روایتی سرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسیوں کو قبول کرنے کا عمل بننا چاہیے تاہم اسٹاک مارکیٹس اس دوران مہنگائی کے خدشات سے دوچار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں