پاور ڈویژن نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سحر،افطار اور تراویح کےاوقات میں بلاتعطل بجلی مہیا کی جائے گی، اس حوالے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق بجلی کا عارضی تعطل دور کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ڈسٹری بیوشن کمپنیزکےکنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال رہیں گے،سب ڈویژن لیول پر اضافی ٹرانسفارمرز اور دیگر آلات فراہم کردیےگئے ہیں۔