پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، ایک ایک کی برابری سے سیریز توجہ کا مرکز بن گئی، کپتان بابر اعظم نے خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر فتح سمیٹنے کا عزم ظاہر کر دیا۔

پروٹیز کے دیس کرکٹ میلہ، چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، وکٹیں بھی لگاتار گریں گی۔ سنچورین کے میدان میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹی 20 مقابلے کا دیوانوں کو شدت سے انتظار ہے۔ قومی شاہینوں نے اونچی اڑان بھرنے کی تیاری کر لی، جوڑ توڑ عروج پر، پلان بھی فائنل کر لئے گئے۔

شام ساڑھے پانچ بجے بگل بجے اور میدان لگے گا، دونوں ٹیموں میں تبدیلیوں کا امکان ہے، کھلاڑی جیت سے سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ کپتان بابر اعظم نے غلطیاں تسلیم کرتے ہوئے ان پر قابو پا کر کم بیک کرنے پر نظریں جما لیں۔

دوسرے ٹی 20 میں ایک سو اکتالیس رنز کے پاکستانی ہدف کو میزبان جنوبی افریقہ نے 14 اوور میں 4 وکٹ پر پورا کر لیا تھا، شکست کا بدلہ لیتے ہوئے سیریز ایک ایک سے برابر کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں