پاکستان میں کورونا سے ایک روز کے دوران 135 اموات ہوئیں جو رواں سال اب تک ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48092 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4681 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 135 افراد انتقال کرگئے۔
پاکستان میں گزشتہ سال 25 جون کو کورونا سے 148 اموات ہوئی تھیں جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات اس عرصے میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15754 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 34423 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 76757 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.7 رہی۔