پہلی دفعہ ایک مجرم ملک سے باہر ہے: راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ ایک مجرم ملک سے باہر ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آصف زرداری نے نواز شریف سے واپس آنے کا کہا تو مسلم لیگ ن نے جواباً پی ڈی ایم کو کمزور کرکے ذاتی فائدے حاصل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مسلم لیگ ن بیک چینل سے کیا فائدہ حاصل کرے گی؟ خاص مقصد اور مفاد کے تحت پی ڈی ایم توڑنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کریں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کسی کے باپ کو اپنا باپ نہیں بنایا، فضل الرحمان خود غیر جانبدار نہیں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں