عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ تحریک لبیک پر پابندی کا مذہبی، نظریاتی اور انسانی بنیادوں پرخیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان میں انتہاپسند قوتوں کو ملک کے مستقبل سےکھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مذہب کو اپنی ضروریات، مقاصد یا اقتدار کے حصول کیلئے استعمال کرنا ملکی سالمیت کیلئے نقصان دہ ہے، گزشتہ دو روز میں پولیس ، عوام، نجی و سرکاری املاک کے ساتھ جو کچھ ہوا قابل مذمت ہے۔