اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزرات اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر فیصل جاوید نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزرات اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کی تصدیق کی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیر اطلاعات بنائے جانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Congratulations @fawadchaudhry for getting reappointed as Federal Minister for Information. Wish you all the best. Lots of prayers 🙏
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 15, 2021
واضح رہے کہ فواد چوہدری کے پاس وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بھی ذمہ داریاں ہیں جب کہ اس سے قبل سینیٹر شبلی فراز وزیر اطلاعات کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔