نہر سوئز میں پھنسنے والے بحری جہازکو مصرمیں ضبط کرلیا گیا، مصری عدالت نے جہاز مالکان کو 900 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی حکم پر ایورگیون جہاز کو مالی نقصانات کے تنازعے پر قبضے میں لیا گیا ہے، مصری عدالت نے جہاز کے مالکان کوحکم دیا کہ وہ نقصانات کے نتیجے میں 900 ملین ڈالر معاوضہ ادا کرے،ہرجانےکی ادائیگی نہ ہونے تک جہاز قبضے میں رہےگا۔
23 مارچ کو نہرسوئز میں پھنسنے والے 2 لاکھ ٹن وزنی ایور گیون جہاز کو6 دن بعد آزاد کرایا گیا تھا۔
جہاز پھنسنے سے ایشیا اور یورپ کے درمیان ہر روز 9.6 ارب ڈالر کی تجارت رک گئی تھی۔
نہرسوئز حکام کے مطابق مصر کو ہر روز اس سلسلے میں ریونیو کی مد میں 12 سے 15 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔