پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک میں 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا نے اپنی سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی ہے جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل 2،2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں