بھارت میں کورونا کے ایک ہی روز میں 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ وبا کے آغاز سے اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
بھارت میں مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے ریکارڈ 2 لاکھ 739 نئے مریض سامنے آئے۔ مہلک وائرس سے مزید 1038 افراد ہلاک ہو گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 14 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
بھارت میں مہلک وائرس سے مجموعی طور اب تک ایک لاکھ 73 ہزار 152 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت 2 اپریل سے وبا کے حوالے سے دنیا کا بدترین ملک بن چکا ہے۔