انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹوکس کو مسلسل دوسرے سال بھی کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اسٹوکس نے اس سال 641 ٹیسٹ رنز بنائے اور ان کی ایورج58.27 رہی۔ انہوں نے انگلینڈ کو 2019 میں اپنے پہلے ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا
ہیڈنگلے میں ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دینے میں بھی بین اسٹوک کا اہم کردار رہا۔ اسٹوکس انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی ہیں جن کو دوسری بار اس اعزاز کیلئے چنا گیا۔
وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔
اس سال بین اسٹوک کے علاوہ پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی برطانیہ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کر لیا گیا۔
محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں 40 ہزار سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔
اس سال کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں جیسن ہولڈر، زیک کرولی، ڈوم سبلی اور ڈیرن اسٹیونس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے اٹھارہویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
گزشتہ سال شان مسعود اور بابر اعظم کو بھی وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آن 2020 کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ فضل محمود، مشتاق احمد، آصف اقبال، حنیف محمد اور ماجد خان بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
ظہیر عباس، جاوید میانداد، عمران خان، سلیم ملک وقار یونس اور وسیم خان بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل رہے ہیں۔ سعید انور، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، یونس خان اور مصباالحق بھی یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔