خبردار۔۔۔برگر کے شوقین احتیاط کریں

خبردار۔۔۔ برگر کے شوقین احتیاط کریں، کیوں کہ پروسسڈ گوشت کھانے سے دل کی بیماری بڑھنے کا خطرہ اور ماہرین نے وارننگ بھی جاری کر دی

برطانوی تحقیق کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ پروسیس شدہ گوشت کے استعمال سے دل کے عارضے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ریسرچرز نے اپنی تحقیق میں بیس ہزار لوگوں کا مشاہدہ کیا۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ کیمیکلز سے پروسیس شدہ سرخ گوشت کا زیادہ استعمال کرنے والوں کے خون میں میٹابولائٹس کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے۔

خون میں میٹابولائٹس کی زیادہ مقدار سے ان کو دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس سے پہلے ہونے والی متعدد اسٹڈیز میں بھی سرخ گوشت کے زیادہ استعمال کو دل کے لیے مضر قرار دیا گیا تھا۔

سرخ گوشت میں گائے، بھیڑ، بچھڑے اور ہرن کا گوشت شامل ہیں جبکہ مرغی، بطخ اور دیگر شکار کیے جانے پرندے اس میں شامل نہیں ہیں۔

پروسیسڈ گوشت کے استعمال سے دل کی صحت اور ٹائپ ٹو ذیابیطس بھی ہو سکتے ہیں۔ تحقیقی ٹیم نے یہ بھی پتہ چلایا کہ جن مرد و خواتین نے سرخ گوشت ترک کر کے دیگر صحت بخش غذا کا استعمال کیا ان میں موت کے خطرات میں کمی دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں