لاہور: رات گئے جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے

لاہور میں رات گئے 18 سے 20 کنٹینر جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ پر کھڑے کردیے گئے۔

جی نیوز کے مطابق علاقے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن جمع ہوگئے اور حکومت کےخلاف نعرے بازی کرکے کنٹینرز کو آگے بڑھنے پر مجبور کردیا۔

لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ انتظامیہ جاتی عمرہ پر آپریشن کرنا چاہتی تھی جب کہ عظمی بخاری نےکہا کہ حکمران اپنے قد کے مطابق حرکتیں کریں، قد سےاوپرنہ بڑھیں، حکومت کا آج کا ایڈونچر پیک کرواکےگھربھجوا دیا ہے۔

علاوہ ازیں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈے پر چیف سیکرٹری ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنرپرمقدمہ درج کروائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں