کورونا سے نجات کیلئے جمعہ کا دن ‘یومِ توبہ واستغفار’ کے طور پر منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا سے نجات کے لیے پاکستان میں آج جمعہ کا دن ‘یومِ توبہ و استغفار’ کے طور پر منایا جارہا ہے ۔

وزارت مذہبی امور نے صدر مملکت کی ہدایت پر یومِ توبہ و استغفار کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یومِ توبہ و استغفار منانے کا مقصد دعا و استغفار کے ذریعے کورونا وبا سے نجات حاصل کرنا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کورونا سے نجات کے لیے اس جمعہ نماز استغفار ادا کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 15982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ 45182 افراد عالمی وبا سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں