امریکا کا روس پر پابندیاں لگانے اور 10 سفیر ملک بدر کرنے کا اعلان

جوبائیڈن انتظامیہ نے روس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے 10 سفیروں کو ملک بدرکرنے کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق روس پر پابندیاں انتخابات میں مداخلت اورسائبر حملے کے پیش نظرلگائی گئیں۔’

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 32 انفرادی شخصیات پر پابندیاں لگائی گئیں۔

دوسری جانب نیٹو اتحادی ملکوں نے امریکی پابندیوں کے اعلان پر روس کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ادھر امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیرکوطلب کرلیا اور روسی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکا کو جلد جارحانہ جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں جب کہ روس متعدد دفعہ امریکا کو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں