پاکستان اور جنوبی افریقا چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آج مدمقابل ہوں گے۔
چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو ہرا کو سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بلے کی بدولت 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔
آخری میچ میں پاکستان سیریز تین ایک سے جیتنے جبکہ جنوبی افریقا سیریز دو دو سے برابر کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔