پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا: فواد

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ خصوصی سیل پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کررہا ہے، اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلیے گئے جن کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹرکرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں