چیف جسٹس کی عدالت میں کورونا میں مبتلا وکیل کی آمد پر ہلچل مچ گئی

سلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی عدالت میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پر ہلچل مچ گئی۔

جیونیوز کے مطابق کورونا میں مبتلا وکیل خالد محمود نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ مجھے کورونا ہوا ہے پھر بھی آگیا ہوں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اس طرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا۔

بعد ازاں عدالت کے حکم پر وکیل خالد محمود کورٹ روم سے باہر چلے گئے جب کہ وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں پر اسپرے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں