یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی خریدنے کیلئے دیگر اشیاء کی خریداری لازمی قرار

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹور زپر چینی کی خریداری کے لیے کچھ اور اشیاء کی خریداری بھی لازمی قرار دے دی گئی۔

جی نیوز کے مطابق عوام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی خریدنے کے لیے لمبی قطاریں لگانے پر مجبور ہیں جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی شرائط کے ساتھ تھوڑی مقدار میں مل رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم وقت کے لیے چینی دستیاب ہے، ساتھ ہی چینی کی خریداری پر شرط رکھی گئی ہے کہ ایک پیکٹ چینی کے لیے 100، 150 روپے کی خریداری لازمی کی جائے ۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کی شکایت ہے کہ اکثر لوگ ڈھیروں ڈھیر چینی لے جاتے ہیں اور سستی چینی ضرورت مند تک نہیں پہنچتی، اسی لیے اب چینی کے ساتھ100،200 روپے کی خریداری لازمی قرار دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں