بہاولپور: آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں من گندم جل گئی

بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے ڈھیر میں آگ لگ گئی جس سے سیکڑوں من گندم جل گئی۔

ریسکیو کنٹرول احمد پور شرقیہ کے مطابق نواحی علاقہ چک-95 ڈی این بی میں آسمانی بجلی کٹی ہوئی گندم کے ڈھیر پر گرنے سے گندم میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں من گندم جل گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور 30 فیصد سے زائد گندم کو جلنے سے بچالیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں