شمالی وزیرستان: پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے، ایک شخص جاں بحق

شمالی وزیرستان: میر علی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں ضیاءالرحمان، واسد اورحامدعزیز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال میر علی منتقل کردیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں