منیشا روپیتا، سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈی ایس پی بننے والی پہلی ہندو خاتون

ضلع جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی منیشا روپیتا نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے پہلی ہندو خاتون ڈی ایس پی بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

26 سالی منیشا روپیتا کے چہرے کی خوشی ان کی کامیابی کا پتہ دیتی ہے، منیشا ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور ڈی ایس پی کے لیے منتخب ہوئیں۔

منیشا نے ڈاکٹری کا پیشہ چھوڑ کر پولیس آفیسر بننے کو ترجیح دی، ان کا کہنا ہے کہ بچپن سے کچھ منفرد کر دکھانے کا اراداہ رکھتی ہوں۔

منیشا شاعری کا بھی شوق رکھتی ہیں اور پرجوش ہیں کہ ان کی ڈی ایس پی کی تربیت شروع ہو اور وہ باقاعدہ پولیس فورس میں اپنی خدمات انجام دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں