ھارت میں کورونا کی بدتر صورت حال کے باوجود انتخابی جلسے کرنے پر مودی کو تنقید کا سامنا ہے۔
مغربی ریاست بنگال میں مودی نے پہلی بار بڑا ہجوم اکٹھا ہونے پر عوام کو سراہا جس پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ ایسا بھی پہلی بار ہےکہ جب ملک میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہیں اور ریکارڈ اموات ہورہی ہیں۔
کانگریس رہنماؤں نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بنگال میں انتخابی سرگرمیاں ملتوی کردی ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز بھارت میں ریکارڈ 2 لاکھ 60 ہزار کیس اور 1500 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنےکے بعد برطانوی سائنس دانوں نے بھارت کو ریڈ لِسٹ میں ڈالنے کی تجویز دی ہے۔