ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج بھی 500 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 3 ہزار روپےکا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونےکی قیمت میں بھی 428 روپےکا اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونا 88 ہزار 305 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافےکے ساتھ ایک ہزار747 ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں