کورونا: پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے تمام بیڈز بھر گئے

پشاور میں خیبرٹیچنگ اسپتال میں تمام 106بیڈز مریضوں سے بھر گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظربیڈز میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پشاور میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 66 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے اور 142 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 73 اموات ہوئیں اور 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں