گزشتہ ہفتے کے دوران پی سی بی کے پانچ ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی— فوٹو:فائل

کورونا کیسز میں اضافہ، پی سی بی کا 21 اپریل تک دفاتر بند رکھنےکا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث اپنے دفاتر بدھ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق دفاتر کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پی سی بی کے پانچ ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

کورونا وائرس کے سبب پی سی بی کے 70 فیصد ملازمین پہلے ہی گھروں سے کام کررہے تھےجبکہ 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین بھی گھروں سے کام کرنے کی ہدایت پر عمل پیرا تھے لیکن اب دفاتر بدھ تک مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی مارچ سے سخت کوویڈ ایس او پیز پر عمل کر رہا تھا لیکن اس کے باوجود کورونا وائرس کے وار جاری رہے اور چند روز قبل پی سی بی کے دو ملازمین کا بھی انتقال ہوا تھا۔

انتقال کرجانے والے ملازمین کا تعلق شعبہ ڈومیسٹک اور شعبہ سیکیورٹی سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں