کیٹگری سی میں ڈال دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بھارت میں کرونا وائرس کی نئی بدترین قسم کے پھیلاؤ کے تناظر میں بھارت کو 2 ہفتے کیلئے کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں ڈالنے کافیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ پیر کے روز اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی کی صدارت منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کی۔ فیصلے کے مطابق سی کیٹگری میں 2 ہفتے کیلئے بھارت سے فضائی اور زمینی راستے سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد ہوگی۔
اجلاس کو کرونا وائرس کی نئی بدترین قسم کے پھیلاؤ کے حوالے سے بتایا گیا جسے بھارت میں موجودہ بیماری کو مزید پھیلانے کا ذمہ دار تصور کیا جارہا ہے۔ دیگر ممالک میں بھارتی وائرس کی موجودگی کے پیش نظر کیٹگری سی ممالک کا جائزہ رواں ماہ کی21تاریخ کو لیا جائے گا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل برطانیہ نے بھی بھارت کو کیٹگری سی میں ڈالا ہے۔ اس کی وجہ بھارت سے برطانیہ آنے والے مسافروں میں کرونا کی نئی اور خطرناک قسم تھی جس میں تیزی سے کیسز دیکھنے میں آئے