خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز کورونا کے نشانے پر ، مجموعی تعداد61 تک جا پہنچی

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر چل بسا ، جس کے بعد صوبے میں کوروناسےجاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد61 ہوگئی۔

صوبائی اکٹرزایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا میں کورونا میں مبتلا ڈاکٹر خیر محمد برکی کے انتقال کی تصدیق کردی ، ڈاکٹر خیر محمد برکی کے انتقال کے بعد کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز خیبرپختونخوا میں کورونامیں مبتلا سرجن ڈاکٹرعبدالکبیر اور ڈاکٹر محمد کامل شہید ہوگئے تھے، ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبدالکبیراسلام آبادکےپرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کو سوات کے پہلے سرجن ڈاکٹرہونےکااعزازحاصل تھا۔

خیال رہے گزشتہ24 گھنٹے میں خیبرپختونخوا میں21 کورونا مریض انتقال کرگئے اور 809کورونا کیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد13ہزار591 اور کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2920ہوگئی ہے۔

خیال رہے خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی مہلک ثابت ہو رہی ہے، رواں مہینے میں (یکم اپریل سے اب تک) قاتل وائرس سے صوبے میں 536 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ صوبے میں 18 ہزار 352 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں