رمضان بازاروں میں اشیا خورونوش شام 6 بجے تک فراہم کرنے اور معیار برقرار رکھنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے کہا کہ سبسڈائزڈ 13 اشیاء خورونوش ہر قیمت پر تمام رمضان بازاروں میں مقررہ نرخوں پروافر مقدار میں شام 6.00بجے تک فراہم کی جائیں اورانکے معیار کو بھی برقرار رکھیں تاکہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جاسکے اور وہ حکومتی سبسڈی کے ثمرات سے مستفید ہو کر رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹ سکیں، ضلع بھرکے رمضان بازاروں میں روز مرہ کی معیاری اشیا ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور افسروں و ملازمین کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ، رمضان بازاروں کے انتظامات اور اشیا ضروریہ کی طلب و رسد کے جائزہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں اور بازاروں کے روزانہ کی بنیاد پر اچانک دورے کریں اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنائیں اور غیر معیاری اشیاء کی شکایات موصول ہونے پر بلا رو رعایت کارروائی عمل میں لائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں