سینیئرصحافی اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کررہےتھےکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ابصار عالم کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ان کے پیٹ میں گولی لگی ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔
ابصار عالم کا کہنا تھاکہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہاہے، نامعلوم شخص مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ابصار عالم پرفائرنگ کا نوٹس لتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔