صبور علی اداکارہ کے بجائے کیا بننا چاہتی تھیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی ایرو اسپیس انجینئر بننا چاہتی تھی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے پاکستان کی کم عمر خاتون ایرواسپیس انجینیر عروبہ فریدی کی تصویر شیئر کرتے انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اداکارہ کی پوسٹ پر کیپشن درج تھاکہ ہمیشہ یہی بننا چاہتی تھی۔

خیال رہے کہ عروبہ فریدی پاکستان کی کم عمر خاتون ایرو اسپیس انجینیر ہیں جنہوں نے 7 سالہ جدوجہد کے بعد حال ہی میں انٹرنیشنل ائیر کرافٹ مینٹیننس لائسنس حاصل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں