جاندار اداکاری اور خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر چھا گئیں۔
عائزہ خان ان پاکستانی اسٹارز میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر سرگرم دکھائی دیتی ہیں اب اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی 86 لاکھ ہو گئی ہے۔
‘
انسٹا فالوورز کی تعداد 86 لاکھ پر پہنچنے پر اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) پر مداحوں کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔
عائزہ نے اپنے پیغام میں 8.6 ملین کی تصویر لگائی اور ساتھ تحریر کیا کہ ’مجھ پر بھروسہ کرنے کا شکریہ، میری طرف سے تمام چاہنے والوں کو بہت سارا پیار۔‘
عائزہ خان پہلی پاکستانی شوبز شخصیت ہیں جن کے انسٹاگرام پر 80 لاکھ یا اس سے زائد فالوورز ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔
انہوں نے حقیقی معنوں میں شہرت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ اور ’تو دل کا کیا ہوا‘ سے حاصل کی۔ عائزہ خان کا شمار نا صرف ٹی وی بلکہ سوشل میڈیا کی بھی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔