بلوچستان کی دریا دلی، پنجاب کو 25 ہزار کورونا ویکسین ادھار دے دیں

بلوچستان کے محکمہ صحت نے دریا دلی کی مثال قائم کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی 25 ہزار ویکسین پنجاب کو ادھار دے دیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق ادھار دی گئیں ویکسین پنجاب ایک ہفتہ میں بلوچستان کو واپس کرے گا۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پاس 16ہزار کورونا ویکسین موجود ہیں، مزید ویکسین کی فوری ضرورت نہیں ہے اس لیے متاثرہ صوبے کو ویکسین بطور ادھار فراہم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں