بولنگ کوچ وقار یونس دورہ زمبابوے پر قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس دورہ زمبابوے پر قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ، وہ اپنی اہلیہ کی سرجری کی وجہ سے آسٹریلیا جا رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے میڈیا مینیجرکے مطابق بولنگ کوچ وقاریونس زمبابوے سے آسٹریلیا جارہے ہیں ، وقار کو اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور جانا پڑ رہا ہے ۔

آسٹریلیا داخلے کے لیے انہیں لازمی 14 روزہ قرنطینہ کرنا ہے، وقار کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی ۔

وقار یونس آسٹریلیا سے پاکستان آکر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

وقار یونس دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بھی ایک ٹیسٹ کے بعد فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پاکستان واپس آ گئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں