شیڈول تبدیل، قومی اسمبلی کا 22 اپریل کو ہونے والا اجلاس آج ہو گا

قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور 22 اپریل کو ہونے والا اجلاس اب آج ہو گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا جمعرات 22 اپریل کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنے کے حوالے سے قرارداد آج پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں