اختلافی آواز خاموش کرنا ملک کو برسوں سے لاحق کینسر ہے، مریم کا ابصار عالم پر حملے پر ردعمل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سینیئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے سینئرصحافی ابصارعالم پرفائرنگ کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ابصار عالم پرحملہ کرنے والے کو گرفتار کیا جائے اور حملے کی تحقیقات کرائی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ابصار عالم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

دوسری جانب مریم نواز کی سینیئرصحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختلافی آواز کو خاموش کرنا اس ملک کو برسوں سے لاحق کینسر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ابصار عالم کو بربریت اور ظالمانہ جرم کا نشانہ بنایا گیا، اللہ تعالیٰ ابصار عالم اور اس ملک دونوں کو شفایاب کرے۔

خیال رہے کہ سینیئرصحافی اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کررہے تھےکہ نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کی۔

ابصار عالم حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جنہی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں