ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کم نیند بھولنے یا نسیان کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف پیرس کے محققین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ چھ گھنٹوں سے کم نیند کرنے والے لوگوں میں درمیانی عمر نسیان کی بیماری جنم لی سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 50 لاکھ سے زائد افراد نسیان کی بیماری کا شکار ہیں جب کہ ہر سال 10 لاکھ مزید نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند انسانی دماغ کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے اس لیے کم نیند لینے والے افراد کو چاہئے کہ وہ اپنی عادات کو تبدیل کریں۔
خیال رہے کہ ماہرین کا ماننا ہے کہ زیادہ سونا یا کم سونا، دونوں ہی صورتیں صحت کی لیے نقصان دہ ہوتی ہیں۔
جہاں بالغ لوگوں کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند درکار ہوتی ہے وہیں ایک نومولود کو تقریباً 11 سے 12 گھنٹے کی، سکول جانے والے بچوں کو 9 سے 11 گھنٹے کے درمیان جبکہ نوجوانوں کو 8 سے 10 گھنٹے تک کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔
کم عمر افراد کیلئے بھر پور نیند بہت اہمیت کی حامل ہے۔