اپوزیشن جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعے پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی: بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کی۔

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان کے 2 ہزار اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کیلیے قرعہ اندازی کی تقریب وزیراعلیٰ آفس میں ہوئی، اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً 27 لاکھ روپےہے اور کامیاب امیدوار نیفڈا سے سبسڈی حاصل کرنے کے لیے الگ سے درخواست دے سکتے ہیں۔

پہلے مرحلے میں صوبائی، وفاقی اورایل ڈی اے ملازمین کو اپارٹمنٹس الاٹ کیے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قوم کوجب متحد کرنے کی ضرورت تھی، اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کررہی تھی، پاک دھرتی ہم سے اتحادکا تقاضا کررہی ہے اور یہ قرض اتارنا سب پر واجب ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کو بھی ہدفِ تنقید بنایا اور کہاکہ بعض اپوزیشن جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعے پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں